محمود غزنوی کو لٹیرا کہنے والے خواجہ آصف استعفا دیں ،ابو الخیر زبیر

65

حیدرآباد (نمائندہ جسارت) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کو نسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ محمود غزنوی صرف افغانستان نہیں بلکہ امت مسلمہ کا ہیرو ہے خواجہ آصف نے انکو لٹیرا کہہ کر پوری امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے اس پر وہ معافی مانگیں ورنہ ان سے وزارت دفاع کا قلمدان واپس لیا جائے کیونکہ محمود غزنوی کی جرأت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ان کے نام پر میزائل کے نام رکھے گئے ہیں لہٰذا جس وزارت میں محمود غزنوی کو ہیرو سمجھا جارہا ہو اس وزارت کا وزیر کسی ایسے شخص کو بنانا جو محمود غزنوی کو لٹیرا سمجھے یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں لہذا یا تو وہ خود مستعفی ہو جائیں ورنہ اس وزارت سے ان کو فوراََ ہٹایا جائے۔