زمین خریداری تنازع، عدالت کا دونوں فریق کو جیل بھجوانے کا انتباہ

58

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ پاکستان کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے زمین کی خریداری کے تنازع کے کیس میں غلط بیانی ثابت ہونے پر دونوں فریقین کو جیل بھجوانے کا انتباہ کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو سوچنے کیلیے 10 روز کا وقت دے دیا جبکہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت سندھ ہائیکورٹ حقائق کا تعین نہیں کرسکتی۔ اسلام آباد میں فراڈ ہورہا ہے اگرکسی شخص کے لواحقین نہ ہوں تودیگر لوگ مرنے والے کے رشتہ دار بن کر جائداد اپنے نام کروالیتے ہیں، ہمارے پاس اس حوالہ سے کیسز آئے ہیں۔ معاہدے کے پہلے صفحہ پردستخط ہونے چاہئیں وہ کیوں نہیں، پہلے صفحہ کونکال دیں توکیا دوسرے صفحہ کی بنیاد پرفیصلہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ ایک درخواست گزار کے دلائل کوسیاسی بیانات قراردے کردرخواست خارج کردی۔