بانی سے ملاقات کا مطالبہ جائز‘ مشاورت پر کوئی اعتراض نہیں‘ عرفان صدیقی

56

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کا بانی سیملاقات کا مطالبہ جائز ہے، پی ٹی آئی ارکان کی بانی سے مشاورت پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کی خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی، ہماری توقع تھی آج تحریری مطالبات لے کر آئیں گے۔سینیٹر عرفان صدیقی نے تبایا کہ پی ٹی آئی ارکان نے کہا بانی سے ملاقات کرائی جائے، ہم نے پی ٹی آئی ارکان سے بانی سے ملاقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کا کہا ہے۔