وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کا آغاز

67

لاہور( نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا گیا‘ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لیے درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے، پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے-حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کے لیے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی- 10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لیے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی‘-کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں- کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں -زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارم www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے-ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے- زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے۔