اسپیکر قومی اسمبلی نے موہن منیجانی کا استعفا منظور کرلیا

43

اسلام آباد (آن لائن)ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی موہن منجیانی کا استعفا منظور کرلیا گیا ،جمعرات کے روز موہن منجیانی نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی،ملاقات میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور امین الحق بھی موجود تھے ،موہن منجیانی نے اپنے استعفی کی تصدیق کردی ،سپیکر نے استعفی منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا۔