بھارت کو ورلڈکپ فاتح بنانے والے روہت شرماٹیم سے آئوٹ

108

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم میں کپتان اور کوچ کے درمیان اختلافات اور تکرار کی افواہوں کے بعد بالآخر سڈنی ٹیسٹ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی۔بھارتی کے مطابق ٹیم کے کوچ گوتم گھمبیر نے مسلسل بری کارکردگی کے باعث کپتان روہت شرما کو آسٹریلیا کے ساتھ اگلے میچ میں ٹیسٹ ٹیم سے باہر کردیا۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اگلے ٹیسٹ میچ کے لیے روہت شرما کو آرام کرنے کا موقع دینے کے فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق روہت شرما کی جگہ جمعہ کو ہونے والے ٹیسٹ میچ کی قیادت جسپرت بمرا کریں گے جب کہ ٹیم میں کے ایل راہول اور جیسوال کی شمولیت بھی مشکوک ہے۔فاسٹ بولر آکاش دیپ بھی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ سڈنی ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں ایک پراسدھ کرشنا کے ڈیبو کا امکان ہے۔تاہم آسٹریلیا کے خلاف آج سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی کپتان اور ٹیم کے اعلان سے متعلق کرکٹ بورڈ یا ٹیم منیجمنٹ نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔