اذان علی اسکاٹش جونیئر اوپن چمپئن شپ کے فائنل میں

42

ایڈنبرگ(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان جونیئر انڈر 17کیٹیگری اسکواش چمپئن اذان علی خان ایڈنبرگ میں جاری اسکاٹش جونیئر اوپن چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔اذان علی خان نے اسکاٹش جونیئر اوپن چمپئن شپ کے کواٹر فائنل میں برطانوی کھلاڑی جورج بار کر کو 11-3 11-6 11-3 شکست دی جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلین کھلاڑی کیسپیر چونگ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ۔ پاکستانی جونیئر اسکواش چمپئن اذان علی خان اب فائنل میں سویٹزرلینڈ کے کھلاڑی لینڈرو واگل کے مدمقابل ہوں گے۔پاکستان کی معروف فلاحی تنظم مسلم ہینڈز اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کھلاڑی کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کھلاڑی ، کوچ اور ٹیم منیجر اور قوم کو اس جیت پر مبارکباد دی ہے۔ایونٹ مین 22 ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں کینیڈا، برطانیہ، اٹلی، مصر، امریکا وغیرہ شامل ہیں۔اذان علی خان دوسرے مرحلے میں برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں بھی حصہ لیں گے۔برٹش اوپن ورلڈ جونیئر اسکواش چمپئن شپ 2 جنوری سے 6 جنوری تک برمنگھم میں منعقد ہوگی ۔ پاکستان کی معروف فلاحی تنظم مسلم ہینڈز اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کھلاڑی کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں۔