ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں گزشتہ برس کے دوران نجی شعبے کے ملازمین کی تنخواہوں میں 45فیصد اضافہ کیا گیا۔ وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی نے بتایا کہ گزشتہ برس 50.5 فیصد سعودی شہریوں کو روزگار فراہم کیا گیا۔ یہ سعودائزیشن کے حوالے سے وزارت افرادی قوت کی پالیسی کی کامیابی ہے۔ اس کے علاوہ نجی شعبے میں اعلیٰ عہدوں پر بھی سعودی شہریوں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔