پودگوریتسا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی یورپی ملک مونٹی نیگرو میں مسلح شخص نے ریستوران اور راہگیروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعہ مونٹی نیگرو کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیش آیا،جس میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور نے ریستوران سے باہر نکل کر راستے میں آنے والے دیگر 3مقامات پر بھی راہگیروں کو نشانہ بنایا جس میں مزید 4 افراد مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس حملہ آور کا تعاقب کرتے ہوئے اس کے گھر تک پہنچ گئی جس کے بعد ملزم نے خود کشی کرلی۔