اوپیک پلس کا پیداوار میں22 لاکھ بیرل کمی جاری رکھنے کا اعلان

34

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک) اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں 22 لاکھ بیرل کی رضا کارانہ کمی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ تیل کی پیداوار کے نئے شیڈول کے مطابق پیداوار میں اضافے کا منصوبہ اپریل 2025 ء سے ستمبر 2026 ء کے آخر تک کے لیے ہے۔ واضح رہے کہ تنظیم کے 8رکن ممالک میں روس، سعودی عرب، الجزائر، عراق، قزاقستان، کویت، متحدہ عرب امارات اور اومان شامل ہیں۔