ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کا اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ۔ شام میں گزشتہ ماہ صدر بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد نئی حکومت کے عہدے داروں کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ شامی وزیر خارجہ اسد شیبانی کی قیادت میں آنے والے وفد میں وزیر دفاع مرحف ابو قصرہ اور جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ انس خطاب بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی وفد نے دمشق میں شام کے نئے رہنما احمد الشرع سے ملاقات کی تھی۔ سعودی عرب نے 2012 ء میں اسدی حکومت سے تعلقات منقطع کر لیے تھے اور خانہ جنگی کے آغاز میں ان کا تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے شامی باغیوں کی حمایت کی تھی۔