واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی مشہور الیکٹرک کار میں پراسرار دھماکے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 7 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ ٹیسلا کی سائبر کار نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی،جس کی وجہ سے کار میں بیٹھا ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے چاروں طرف سے ہوٹل کو گھیر لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بارے میں کہنا قبل از وقتہوگا، تحقیقات جاری ہے۔