یاموسوکرو (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک آئیوری کوسٹ نے فرانسیسی فوج کے انخلاکے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ فرانسیسی فوجی رواں ماہ مغربی افریقا میں آئیوری کوسٹ سے واپس جانا شروع کر دیں گے جو کہ فرانس کی فوجی موجودگی میں تازہ ترین کمی اور خطے میں مغربی اثر و رسوخ کے مزید کمزور ہونے کی واضح نشانی ہے۔ آئیورین کے صدر الاسانے اواتارا نے نئے سال کے خطاب میں اعلان کیا کہ فرانسیسی فوج رواں ماہ عابدجان کے مرکزی شہر کے ایک اڈے سے انخلا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جسے اب مؤثر طریقے سے جدید بنایا گیا ہے ۔