نیویارک : نائٹ کلب کے باہر فائرنگ سے 11 افراد زخمی

97

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ امریکا کے شہر نیو اولینز میں ہونے والے خونی حملے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ نیویارک پولیس کے مطابق زخمیوں میں کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے۔زخمیوں کو لانگ آئلینڈ اور کوہین میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے وقت تقریبا 80 افراد پارٹی میں شرکت کے لیے کلب کے باہر کھڑے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایمبولینس کی گاڑیوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔