بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈکے درالحکومت کے ہوٹل میں آتشزدگی سے زخمی ہونے والا جاپانی شہری ہلاک ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آیا تھا،جس میں جاپان کے 2شہری جھلس گئے تھے۔ ان میں سے ایک مرد جبکہ دوسری خاتون تھی جن کی عمریں 30سے 40سال کے درمیان ہیں۔ تھائی لینڈ میں جاپانی سفارت خانے نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی ہے۔ مقامی حکام آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ حادث میں پہلے 3افراد ہلاک ہوئے تھے۔