برسلز میں سال نو پر طوفان بدتمیزی فائربریگیڈ کی 9گاڑیاں نذرآتش

144
بلجیم کے دارالحکومت میں نئے سال کے موقع پر توڑ پھوڑ کے بعد سڑک پر سامان بکھرا پڑا ہے

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک ) بلجیم میںبدمعاش نوجوان برسلز کی حکومت کی کے لیے درد سر بن گئے۔ سیاحوں کی جنت کے حوالے سے مشہور برسلز میں سالِ نو کی شب اور اگلا دن پولیس کے لیے امن و امان کے حوالے سے چیلنج بنا رہا۔ اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 9 فائر بریگیڈز کی گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 64 افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے 56 انتظامی اور 8 عدالتی گرفتاریاں شامل ہیں۔ طوفان بدتمیزی میں شامل اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی۔