سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کی کمپنی جیجو ائر کے سی ای او کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس کی جانب سے جیجو ائر لائن اور موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے آپریٹر کے دفاتر پر چھاپا مارا گیا۔ 29 دسمبر کو جنوبی کوریا کے شہر موان کے ہوائی اڈے پر نجی ائر لائن جیجو ائر کا طیارہ رن وے پر پھسلنے کے بعد تباہ ہوگیا تھا،جس میں 179 افراد ہلاک ہوئے تھے۔