کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی کے ریٹائرڈ افسر کی پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ریٹائرڈ ایگزیکیٹیو انجینئر عبدالقیوم بھٹو کی پینشن کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔