کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے امیگریشن نے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے والا منظم انسانی اسمگلر گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک سے آنیوالے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا ، کراچی ایئرپورٹ سے حراست میں لیے گئے مسافروں میں فیصل احسان اور نعیم احمد شامل ہیں۔ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش کی۔