سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ کی صدر میں کارروائی،خطرناک ملزم گرفتار

71

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کاروائی کر تے ہوئے پولیس مقابلے ، 20کروڑ کی ڈکیتی اور مولانا ضیاء الرحمن کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ایس ایس پی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ نے کاروائی کر تے ہوئے پرانا ٹانگہ اسٹینڈ صدر کے قریب چھاپہ مار کرسنگین جرائم میں ملوث بنگش ڈکیت گروپ کے کارندے ملزم اسدکو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ملزم کا تعلق کراچی کے بدنام زمانہ بنگش ڈکیت گروپ سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوبہ مقدمات میں ملزم زبیر، یاسین، حق نواز گوپانگ اور عمیر کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے ، شان بنگش پولیس اہلکار کا بیٹا ہے، ملزمان ٹارگٹ کلنگ ،20 کروڑ کی ڈکیتی ، مولانا ضیاء الرحمن کے قتل اور سی ٹی ڈی ،اہلکاروں سے پولیس مقابلوں سمیت متعدد قتل ،اقدام قتل اور متعدد ڈکیتی کے وارداتوں میں مفرور تھے ۔