پشاور(صباح نیوز)بلدیاتی نمائندوں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے۔حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے 20 روز کا وقت مانگا ہے۔مئیر پشاور زبیر علی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں، مذاکرات کو حتمی شکل دینی ہے، حکومتی کمیٹی جناح پارک آکر اعلان کرے گی۔واضح رہے کہ بلدیاتی ملازمین نے گزشتہ کئی برس سے فنڈز نہ ملنے پر کے پی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا تھا جس پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا تھا اور شیلنگ کی تھی۔