اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوگا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں سول و عسکری حکام شرکت کریں گے، اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سکیورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔