سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر لوگوں سے ملاقات پر پابندی،صحافی کا دعویٰ

110

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیا ہے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ پر لوگوں سے ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی ،جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کو لوگوں سے ملنے سے منع کردیا گیا ہے،جنرل (ر) باجوہ اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہیں،آج نیوز کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں زاہد گشکوری نے دعویٰ کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی قانونی ٹیم نے بتایا کہ جنرل(ر) فیض حمیدچاہتے ہیں کہ جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کا بیان بھی ریکارڈ ہونا چاہیے۔جنرل (ر)فیض حمید کے خلاف جو مقدمہ چل رہا ہے وہ اسی مہینے کسی بھی وقت اپنے اختتام کو پہنچ جائے گاکیونکہ دلائل اپنے آخری مراحل میں ہیں۔صحافی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کو کسی سے بھی ملنے کیلیے اجازت نہیں دی گئی ہے۔پاکستان کے سابق آرمی چیف کیلیے عہدہ چھوڑنے کے بعد دو سال کی ملاقات پر پابندی کی شرط ہوتی ہے لیکن جنرل (ر)باجوہ کی وہ بنیادی مدت بھی پوری ہوچکی ہے۔