توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت بغیر کارروائی 6 جنوری تک ملتوی

42

راولپنڈی (آن لائن) اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ سے بلغاری کمپنی کے بیش قیمت زیورات کے حصول سے متعلق نئے کیس میں سابق وزیراعظم تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کسی کارروائی کے بغیر 6 جنوری تک ملتوی کردی۔ عدالت نے یہ سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی ناسازی صحت کے باعث عدم حاضری پر ملتوی کی۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر اگر گواہ پر جرح مکمل نہ کی گئی تو عدالت تادیبی کاروائی کرے گی۔