اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی، ٹیکس ٹو جی ڈی پی مقررہ ہدف 10.6 فیصد سے زیادہ 10.8 فیصد رہا۔پاکستان نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہم ٹیکس اہداف حاصل کرلیے، مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 10.8 فیصد ہوگئی، رواں سال ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 10.6 فیصد تھا، پہلی ششماہی میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے، ششماہی کا 6009 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی 94 فیصد تک پورا کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف بھی ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں پیشرفت پر مطمئن ہے، سالانہ ہدف پورا کرنے کیلیے اضافی ٹیکس اقدامات کی فوری ضرورت نہیں، جولائی تا دسمبر 5 ہزار 624 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، دسمبر میں ٹیکس وصولی 1328 ارب رہی، دسمبر کا 1373 ارب کے ہدف کا 97 فیصد بنتا ہے۔