کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

68

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں آج (جمعہ) کو سردی کی شدت میں معمولی کمی کا امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات نے کل (ہفتہ) سے سردی کی شدت ایک دفعہ پھر بڑھنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر قائد میں 4 جنوری سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنے کاامکان ہے، ملک میں داخل ہونے والامغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان میں بارش کا سبب بن سکتا ہے جبکہ سسٹم کے بلوچستان سے نکلنے کے بعدکراچی سردہوائوں کی زد میں آسکتاہے۔