یمن: اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی سماعت متاثر

146

یمن: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس کا کہنا ہے کہ جب سے وہ اور ان کی ٹیم 26 دسمبر کو صنعاء کے ہوائی اڈے سے واپس آئیں ہیں تب سے ٹنیٹس (کانوں میں گھنٹی بجنا) کی بیماری کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ صنعا ائیرپورٹ پر  26 دسمبر کے اسرائیلی بمباری سے بچنے کے بعد سے سماعت سے متاثر ہوئے ہیں،جس کی وجہ سے وہ انچا سننے لگے ہیں۔

خیال رہےکہ صنعا ائیرپورٹ پر پر اسرائیلی فورسز نے بمباری کی تھی، جس کے نتیجے میں عالمی ادارہ صحت کا ایک رکن ہلاک ہوگیا تھا جبکہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئسس ائیرپورٹ کی لابی میں موجود تھے، اسرائیلی بمباری سے وہ بال بال بچ گئے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے بچنے کی وڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی، جس پر صارفین نے اسرائیل مظالم کے خلاف عالمی اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی تھی۔