ملٹری ٹرائل غلط تھا، سویلینز کو فوج کی کسٹڈی میں نہیں رکھا جاسکتا، عمرایوب

127

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف ہے، ٹرائل ہی غلط تھا، لوگوں کو ملٹری کسٹڈی میں نہیں رکھا جاسکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلا کی فیسوں سے کسی کو سروکار نہیں ہونا چاہیے، کسی اور کو فیسوں کی کیا تکلیف ہے؟۔

عمر ایوب نے کہا کہ ایک یا دو پروفیشنل وکلا کو فیسیں دی گئیں، سلمان اکرم راجا سمیت دیگر وکلا بغیر کسی فیس کے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور بھی آج مذکرات میں شریک ہوں گے۔