ٹرمپ کے ہوٹل کے سامنے ایلون مسک کے ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکا

130

امریکی شہر لاس ویگاس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ہوٹل کے باہر اُن کے قریبی ساتھی ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کا تیار کردہ سائبر ٹرک پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ اس ٹرک میں آتش بازی کے گولے اور گیس کے سلنڈر بھرے ہوئے تھے۔

لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے۔ ٹیسلا سائبر ٹرک میں اچھا خاصا آتش گیر مادہ بھرا ہوا تھا اور معقول حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک پھٹنے سے ہلاک ہونے والا شخص ممکنہ طور پر ملزم ہی تھا جس نے ٹرک میں دھماکا کیا۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس بار نئے سال کی آمد پر امریکا کے کئی شہروں میں اس نوعیت کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ نیو آرلینز میں ایک شخص نے نئے سال کی آمد کا جشن منانے والوں پر ٹرک چڑھادیا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔