کراچی: ٹریفک پولیس کے زیر تربیت سیکشن افسران اور ریکارڈ کیپرز کی خصوصی تربیت کے سلسلے میں افسران و اہلکاروں کو پریکٹیکلی ٹریننگ کے لئے پی آئی ڈی چوک پرافسران کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی ائی جی ٹریننگ سندھ فیض اللہ کو ریجو کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سعید آباد کی جانب سے ڈی ایس پی ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سعید آباد فاروق ارشد لودھی اورایڈمن افسر انسپکٹر محمود بٹ کی زیر نگرانی پی آئی ڈی سی چوک پر زیر تربیت ٹریفک ایس اوز اور ٹریفک ریکارڈ کیپر کو ٹریفک کی خصوصی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
ٹریفک پولیس ذرائع کے مطابق شہر بھر کے تمام ٹریفک افسران و اہلکاروں کو بتدریج خصوصی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔ٹریفک افسران و اہلکاروں کی کلیدی عہدوں پر تعیناتی اور پروموشن بھی ٹریننگ مکمل کرنے سے مشروط ہوگا۔