پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مکمل توقعات اب مذاکرات پر ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے کہا کہ شکر ہے کہ حالات مثبت سمت جا رہے ہیں،اسپیکر کے نوٹس میں لایا ہوں، سزائیں ختم اور معاف ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سزاؤں میں کمی ہوئی ہے، میں نے کھانا ٹیسٹ کیا اگر پسند نہ آتا تو اوو کا نعرہ لگاتا
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی ختم ہو،تحریک انصاف کی مکمل توقعات اب مذاکرات پر ہیں۔