اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اموار رانا ثنا اللہ کاکہنا ہےکہ حکومت کی جانب سے ایسی کوئی پیش کش نہیں کی گئی ، جس میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کا کہا گیا ہو۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ کوئی بھی جیل میں ہوگا تو اس کی خواہش رہا ہونے کی ہوگی، آج مذاکرات میں علی امین گنڈاپور، سلمان اکرام راجہ، عمر ایوب موجود تھے، تینوں نے بہت ہی مثبت انداز میں اپنا مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان کو کوئی پیشکش نہیں کی، باقی علی امین گنڈا پور اگر کسی اور جگہ سے پیغام لیتے ہیں تو پتہ نہیں، جوڈیشل کمیشن بننا مشکل نہیں لیکن اس کے کچھ ٹرمز ہوتے ہیں، اس حوالے سے مشارت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
رانا ثنا نے مزید کہا کہ جب اب اپوزیشن میں تھے تو وزیراعظم سے ملاقات کا انتظار کرتے رہتے تھے، پہلے تو ہمیشہ اپوزیشن نے مذاکرات سے انکار ہی کیا، بقول علی امین گنڈا پور اب مذاکرات ملک کے لیے کررہے ہیں۔