حکومت سے مذاکرات، پی ٹی آئی کی کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کرلیا

101

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف  نے حکومت سے مذاکرات کرنے والی اپنی کمیٹی کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے جو حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے بانی چئیرمین کی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے مشاورت سے اپنے مطالبات کی فہرست بنائی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے مختصر چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی نے صرف 2 مطالبات رکھے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے پہلا مطالبہ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی  جبکہ دوسرا مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل ہے۔

 پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج (2 جنوری کو) شیڈول ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے مذاکراتی اجلاس میں پی ٹی آئی کے تمام کمیٹی اراکین شرکت کریں گے۔