جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے، مشاورت کرنا ہر کسی کا حق ہے،  رہنما ن لیگ

138
show patience in protests

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کاکہنا ہےکہ تحریک انصاف (  پی ٹی آئی) کے جو جائز مطالبات ہیں وہ پورے کئے جائیں گے، مشاورت کرنا ہر کسی کا حق ہے، ارکان کا بانی سےملاقات کا مطالبہ جائز ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہامید ہے کہ مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، آج بھی اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی ہے، ہم توقع رکھتے ہیں اگلی نشست میں تحریری مطالبات لے کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ایک ہفتہ آگے کرنا حکومت نہیں پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے، ہم نے پی ٹی آئی ارکان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا، 26 نومبر کو واقعات ہوئے اس لیے کیسز بنے، ایسی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ کسی پر کوئی کیس نہیں بنے گا۔ رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کرنے کا مقصد ملک میں امن قائم کرنا ہے، ملکی ترقی کے لیے ہم نے 9 مئی کے واقعات کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کررہے ہیں، بہت جلد عوام کو مثبت خبریں ملیں گی۔