ٹیسلا:معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک نے اپنے نام کے ساتھ پروفائل پیکچر بھی تبدیل کردی، جس کے بعدسوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر کافی ہلچل پائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک میڈیا میں خبروں کی زینت بننے کے لیے آئے روز کوئی بیان دیتے رہتے ہیں، اس بار ایلون مسک نے ایکس پر موجود اکاؤنٹ سےاپنانام تبدیل کر کے ’Kekius Maximus‘ کر دیا ہے، جس کے ساتھ پرفائل پکچر گلیڈی ایٹر آرمر پہنے ہوئے پیپ دی فراگ کی تصویر لگائی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے کافی تذبذب کا شکار ہیں کہ ایلون مسک نے بغیر کسی وضاحت کے اپنا نام کیوں تبدیل کیا اور اپنی تصویر ہٹاکر فراگ کی تصویر کیوں لگائی ہے؟ یہ سب ہونے کے بعد ایکس کے مالک نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
ایلون مسک نے نام تبدیل کے بعد اپنی ایک پرانی پوسٹ ری پوسٹ کی ہے ، جس میں لکھا ہےکہ میں ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کا سی ای او ہوں، میں دیگر سیاروں کی تلاش میں ہوں،امید ہےکہ بہت جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاؤنگا۔
بعد ازاں ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا نام اور تصویر دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے نام ایلون مسک اور اپنی تصویر لگا دی۔