لاہور: صدر سنی علما کونسل لاہور وصوبائی ترجمان مولانا حافظ حسین احمد کاکہنا ہے کہ کرم میں اہلسنت پر ہو نیوالے ظلم پر حکومتی خاموشی افسوسناک ہے ، کرم میں فسادات کی آڑ میں اہلسنت کی اکثریتی آبادیوں اور بازاروں پر مسلسل حملے جاری ہیں، اہلسنت کی آبادیوں پر حملے میں پڑوسی ملک سے لا یا گیا اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔
مولانا حافظ حسین احمد نے کہاکہ ملک کے مختلف علا قو ں میں دھرنیوں کے ذریعے عوام کو پریشان اور ملک کومعاشی عدم استحکام کی طرف دھکیلا جارہا ہے، دھرنا دینے والوں کا گمراہ کن ایجنڈہ عیاں ہوچکا ہے، پاکستان میں ایرانی ایجنڈے کو کسی صورت مسلط ہونے نہیں دیا جائیگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ قومی اداروں نے ضلع کرم میں تمام گروہوں کو اسلحہ جمع کرانے کیلئے کہا اور دہشتگردی کرنیوالوں کیخلا ف جب آپر یشن شروع کیا تو ان لوگوں نے اسلحہ جمع کرانے کی بجائے دھرنے دے دیئے۔ مولانا حافظ حسین احمد کاکہنا تھا کہ پنجاب حکومت خود سا ختہ مظلوم بن کر دھرنے دینے والوں کے خلا ف قانون کے مطابق کاروائی کرے۔