تل ابیب: ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے مسلسل جنگ کے بعد ذہنی دباؤ کے نتیجے میں غزہ میں لڑنے سے انکار کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج میں خودکشیوں کے واقعات اور ذہنی دباؤ کی شکایات میں اضافہ دیکھنےکو ملا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکار کر دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ فوجیوں نےذہنی دباؤکی وجہ سے جنگی ذمے داریوں سے دستبرداری اختیار کی، فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔