ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

131
per tola has decreased by Rs

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 274700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943  روپے کے اضافے سے 235511 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 11 ڈالر سے بڑھ کر 2635 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔