انٹرنیٹ سست کرنے سے اڑان پاکستان منصوبہ بھی سست ہو گا: لیاقت بلوچ

140
The people

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سست کرنے سے اڑان پاکستان منصوبہ بھی سست ہو گا۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی اور سیکریٹری جنرل ملی یک جہتی کونسل لیاقت بلوچ  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین پر ٹیکس کا بوجھ کم کرے، حکومت سرکاری و نجی ملازمین کے مسائل حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی آج بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، مہنگائی کے خاتمے کے حکومتی دعوے فرضی ہیں،زراعت کی ترقی کے لیے بجلی، گیس اور تیل سستا کرنا ناگزیر ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ نہیں پورے خطے کے ممالک کے لیے خطرہ بن گیا ہے ،کرم میں امن کے لیے معاہدہ خوش آئند ہے، وہاں امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز عمل کریں۔