وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل

134
attack on the prisoner vans as a police drama

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت گرفتاری وارنٹس معطل کر دیے۔ 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی مین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے معطل کیے،عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری حسن ابدال میں درج مقدمے میں جاری کیے تھے۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل محمد فیصل ملک نے عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے تمام مقدمات میں ضمانت منظور کر رکھی ہے۔ وکیل نے پشاور ہائی کورٹ کا حکم نامہ بھی عدالت میں پیش کیا۔ 

بعد ازاں عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے اور علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی ختم کر دی۔