مذاکرات کامیاب ، خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے

129

پشاور:  خیبرپختونخوا حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، صوبائی  نے بلدیاتی نمائندوں کے مطالبات تسلیم کرلیے۔ حکومت کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے 20 روز کا وقت مانگا گیا ہے۔

میئر پشاور زبیر علی نے اس حوالے سے بتایا کہ ہمارے حکومت سے معاملات طے پاگئے ہیں، مذاکرات کو حتمی شکل دینی ہے، حکومتی کمیٹی جناح پارک آکر اعلان کرے گی۔

بلدیاتی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہم سے اختیارات لے لیےگئے ہیں، فنڈز بھی نہیں دیے جارہے، ان کا مطالبہ تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پرانی حالت میں بحال کیا جائے۔