جرمنی میں نئے سال کے جشن میں آتش بازی کے دوران حادثات کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے قریب پیڈربورن میں ایک 24 سالہ نوجوان دیسی ساختہ پٹاخے کے قبل از وقت دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق یہ پٹاخہ نوجوان نے خود تیار کیا تھا جس سے غیر قانونی اور غیر محفوظ آتش بازی کے خطرات پر تشویش بڑھ گئی ہے۔ دیگر حادثات میں بھی گھر پر تیار کیے گئے پٹاخوں کے پھٹنے سے لوگوں کی اموات ہوئیں۔
اس سے قبل جرمن پولیس اور ڈاکٹروں کی جانب سے اپیل کی گئی تھی جس میں سیاستدانوں سے سڑکوں پر آتش بازی کرنے کی روایت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
جرمنی میں حالیہ برسوں میں سڑکوں پر آتش بازی عام ہو چکی ہے اور ماضی میں اسے تارکین وطن افراد سے جوڑا جاتا رہا ہے۔