اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق ترجمان الطاف احمد خان 3 برس تک کومامیں رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم الطاف احمد 3 برس قبل پشاور میں ایک کار حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ وہ اسلام آباد کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ 3 برس تک کوما کی حالت میں رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔