اسلام آباد ہائیکورٹ‘ شعیب شاہین کے بیرون ملک جانے سے متعلق رکاوٹ ختم

43

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو ہونے کے بعد بیرون ملک سے جانے متعلق رکاوٹ ختم کردی ہے۔جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کا تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کے مطابق ٹیکنکل خرابی کی وجہ سے پاسپورٹ غیرفعال ہوا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ غیر فعال کرنے سے ہمارے کوئی تعلق نہیں، ایف آئی اے اور پاسپورٹ حکام نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا
پاسپورٹ بلاک کیے جانے کو ٹیکنیکل خرابی قرار دے دیا۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق شعیب شاہین کا پاسپورٹ ایکٹیو ہو چکا ہے، شعیب شاہین کے بیرون ملک سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں، معاملہ حل ہوچکا ہے، درخوست گزار کی استدعا پر کیس 13 جنوری تک زیر التوا رکھا گیا ہے۔