حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایپکا سندھ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اے جی سندھ کی جانب سے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں پہلے ملازمین کے سال میں 500 روپے تنخواہ سے کاٹے جاتے تھے اور اب 2000 روپے دسمبر کی تنخواہوں سے سرکاری ملازمین کے کاٹے گئے ہیں، 500 روپے تو مناسب پروفیشنل ٹیکس پر کاٹے جاتے تھے لیکن دسمبر ماہ کی تنخواہ میں 2 ہزار کی کٹوتی کرنا سراسر سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی اور ظلم ہے، سرکاری ملازمین پہلے ہی کم تنخواہوں میں مہنگائی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور اب سندھ حکومت کے ماتحت فنانس محکمے اے جی سندھ نے 2 ہزار فی ملازمین کے حساب سے کاٹ لیے، پہلے بھی کورونا وبا میں ملازمین کے ساتھ ظلم کرتے ہوئے کٹوتی کی گئی تھی اور واپس کرنے کا حکومت نے اعلان کیا تھا، لیکن صرف سندھ پولیس کو کٹوتی واپس ملی تھی، باقی ملازمین جو نہیں واپس دیے گئے تھے، پیسے اور اب پروفیشنل ٹیکس لگا کر ملازمین کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا ہے۔ سندھ حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ پروفیشنل ٹیکس 500 روپے مقرر تھا، وہ ہی برقرار رکھتے ہوئے بقایا 1500 اضافی کٹوتی سرکاری ملازمین کو فوری واپس کیے جائیں۔