حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کو سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے رہنماء حاجی خاوند بخش جھیجو نے دیگر عہدیداران و یوسی چیئرمینز، وائس چئیرمین کے ہمراہ پریس کلب پہنچ کر صدر خالد کھوکھر، نائب صدر علی نعیم، سیکرٹری حمید الرحمان، جوائنٹ سیکرٹری مجاہد عزیز شیخ، خازن جے پرکاش مورانی اور اراکین مجلس عاملہ سے ملاقات کی، سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا اور کہا کہ حیدرآباد پریس کلب سے میرا گہرا رشتہ ہے، نومنتخب عہدیداران عوامی مسائل اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ سابق ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سندھ سوائی خان چھلگری، بابا سرفراز ٹاؤن کے چیئرمین مصطفی بلال، وائس چیئرمین سید فیاض علی شاہ، یوسی چیئرمین زبیر صدیقی، انجمن تاجران ریشم بازار کے چیئرمین عدنان دیسوالی، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ، وائس چیئرمین عابد شیخ اور میڈیا کوآرڈینیٹر کامران راجپوت نے بھی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ سے ملاقات کی، سندھ کا روایتی تحفہ اجرک اور ہار پیش کیے۔ اس موقع پر آنے والے مہمانوں کا کہنا تھاکہ پریس کلب کے صحافیوں نے عوامی مسائل حل کرنے اور جرنلسٹس کی فلاح و بہبود میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔