حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلباء سندھ کے ناظم عمیر شامل لاکھونے 18جنوری 2025ء کو حیدرآباد میں طلباء کنونشن کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنونشن طلباء یونین کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمیر شامل لاکھونے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباء ہمیشہ سے ملک میں طلبہ یونین کی بحالی اور تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں آواز بلند کرتی آرہی ہے اور اب ایک بار پھر سندھ کے طلبہ کو متحرک اور بیدار کرنے کے لیے حیدرآباد میں طلبہ کنونشن منعقد کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 12مطالبات ہیں جن میں طلبہ یونین کی بحالی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے مطابق ہر ضلع میں یونیورسٹی اور ہر تعلقہ میں کالج کا قیام، تعلیمی اداروں سے منشیات اور جنسی ہراسمنٹ کا خاتمہ، تعلیمی اداروں کی نجکاری،فیسوں میں کمی، ہاسٹلز اور ٹرانسپورٹ سمیت تعلیمی اداروں سے انتظامی مالی بحران کے خاتمہ سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں اگر یہ مطالبات منظور نہیں کیے گئے تو جمعیت بھر پور تحریک کا آغاز کرے گی جس میں جلسے ۔جلوس، احتجاجی مظاہرے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ کنونشن سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ،ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ بلال ہاشمی ،امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اور دیگر قائدین خطاب کریں گے جبکہ 18جنوری کا کنونشن یونین طلبہ یونین کی بحالی میں اہم پیش رفت ثابت ہوگا پریس کانفرنس میں ناظم حیدرآباد ڈویژن عبیداللہ، ناظم حیدرآباد عبدالرافع قاضی، راؤ مسلم، ڈاکٹر اسامہ ،حافظ ریحان بھی موجود تھے ۔