بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،واشنگٹن پوسٹ

187

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناو¿نا کردار ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلائے جانے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پول کھول دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، بھارتی ایجنسی’را‘ نے اجرتی قاتلوں اور افغان ہتھیاروں کے ذریعے
پاکستان میں کم از کم 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں مزید کہا کہ گزشتہ سال اپریل میں 2 نقاب پوشوں نے لاہور میں عامر سرفراز (تانبا) کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے، یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارت کی ’خفیہ قتل مہم‘ کا تسلسل تھا۔امریکی اخبار کے مطابق2021ءکے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کروائے، کینیڈا اور امریکا میں بھارتی ’را‘ نے سکھ رہنماو¿ں کو قتل کیا‘ 2014ءمیں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے، لیکن ہم اپنے مقاصد کے لیے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں‘ امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ”را“ کی ٹارگٹ کلنگ مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے‘ بھارت نے امریکا، کینیڈا اور مغربی ممالک میں ماروائے عدالت قتل کیے۔بھارت نے کینیڈا اور امریکا میں بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے سکھ رہنماو¿ں کو قتل کیا، نئی دہلی میں را کے افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں، را افسر نے اس قتل میں اپنے ایجنٹ کو ایک مقامی قاتل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور ’را‘ کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔ سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی پاکستانی شہریوں محمد ریاض اور مولانا شاہد لطیف کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے شواہد منظر عام پر آچکے ہیں، اس سے قبل بھی وزارت خارجہ شواہد کے ساتھ پاکستانی سرزمین پر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرچکی ہے۔سفارتی ماہرین کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہلاکتوں میں بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف کر چکے ہیں، بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔