نیب کے 137 پراسیکیوٹرز کو ایک سال کی توسیع دیدی گئی

135

اسلام آباد(آن لائن)نیب کے 137 پراسیکیوٹرز کو ایک سال کی توسیع دے دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کو بھی ایک سال کی توسیع مل گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی کے سردار ذوالقرنین، عرفان بھولا اور عثمان مسعود کو بھی توسیع مل گئی ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق توسیع پانے والوں میں نیب کے تمام ریجنل پراسیکیوٹرز اور اسپیشل پراسیکیوٹرز بھی شامل ہیں۔