غزہ سے یکجہتی: نئے سال کے پہلے روز استنبول میں ہزاروں افراد جمع

132

استنبول (مانیٹر نگ ڈ یسک )ترکیے کے مشہور گلاتا پل میں نئے سال پہلے ہزاروں افراد نے جمع ہو کر غزہ سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیلی وحشیانہ مظالم کی مذمت کی۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے حامی 300 سے زاید گروپس کا اتحاد نیشنل ول پلیٹ فارم کے زیراہتمام گلاتا پل پر جمع ترک شہری اپنا قومی پرچم اور فلسطین کا پرچم لہرا رہے تھے اور فری فلسطین
کے نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے بیٹے بلال اردوان نے خطاب کیا اور غزہ کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے اسرائیل کی بدترین کارروائیوں کی مذمت کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں شام سے سابق صدر بشارالاسد کی بے دخلی کا بھی حوالہ دیا۔بلال اردوان کا کہنا تھا کہ شام کے مسلمان پرعزم تھے اور تحمل کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں انہیں کامیابی ملی، شام کے بعد غزہ بھی جاری محاصرے سے جیت کر نکلے گا ۔رپورٹ کے مطابق احتجاج کی وڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہزاروں افراد جمع ہیں جو گلاتا پل سے لے کر قریبی اضلاع ایمینونو اور سیرکیسی تک پھیلے ہوئے ہیں۔